ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں بچے کو ذبح کرنے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کوآلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، تھانہ دھمیال پولیس کو ذوالفقار نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میرابھتیجا ابوبکر بمعر 13 سال عشا کی نماز پڑھنے کے لیے گھر سے مسجد کی طرف چلا گیا۔
میں کچھ دیر بعد سلیمان اور انوار اللہ کے ہمراہ نمازپڑھنے کے لیے گھر سے مسجد کی طرف جا رہے تھے کہ جیسے ہی ہم مکان عرفان عظیم نزد نوری مسجد پہنچے تو مکان کے اندر سے چیخنے کی آواز آئی جو میں نے بھتیجے ابوبکر کی آواز کو پہچان لیا۔
https://twitter.com/masoodch6/status/1636102023429988353?t=n_IMxTn3Op5AM6DPDk9xHA&s=19
مکان کا دروازہ چونکہ اندر سے بند تھاجو ہم نے زور لگا کر دھکا دیا تو دروازہ کھل گیا، ہم نے دیکھا کہ سامنے عرفان عظیم اپنے ہاتھ میں چھری لے کر میرے بھتیجے کو سامنے فرش پر لٹا کر اس کے اوپر بیٹھ کر گلے پر چھری چلا رہا تھاہم نے بھاگ کر اپنے بھتیجے کو بچانے کی کوشش کی اور عرفان عظیم کو پکڑ لیالیکن اس وقت تک میرے بھتیجے کی گردن شہ رگ کٹ چکی تھی جو ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔
کچھ دیربعدپولیس آگئی ملزم عرفان عظیم کو ہمراہ آلہ قتل چھری پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ہمیں قوی شبہ ہے کہ ملزم عرفان عظیم نے میرے بھتیجے ابوبکر کے ساتھ زبردستی بداخلاقی کی ہے اورڈرکی وجہ سے کہ یہ گھر بتا دے گا چھری کے ساتھ شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا ہے،
https://twitter.com/ia_rajpoot/status/1636207683631022080?t=vvtQbHOQg4XTSoBYbN3AkA&s=19
ادھر سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اہسپتال منتقل کر کے موقع سے فرانزک شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں، افسوسناک واردات کے محرکات جاننے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سفاکانہ جرم کی قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
https://twitter.com/masoodch6/status/1636069882516127744?t=Ol4EOwIwBv7vG9GZCvyZ1w&s=19