ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے صدر پاکستان نا اہلی کیس کی درخواست پر سماعت کی ہے ۔
سپریم کورٹ نے صدر عارف علوی کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی#BOLNews #ArifAlvi pic.twitter.com/PwN5iQWry6
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 16, 2023
درخواست شہری ظہور مہندی کی جانب سے دائر کی گئی تھی،درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جس کو عدالت نے خارج کر دیا ہے
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میری صدارتی امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال درست نہیں ہوئی ہے ، عارف علوی کے کاغذات پر میرے چھ اعتراض تھے ، صدارتی الیکشن کے وقت ڈاکٹر عارف علوی انڈر ٹرائل ملزم تھے اور صدارت کیلئے اہلیت نہیں رکھتے تھے ۔
ظہور مہدی کے مطابق میرے صدر کا الیکشن لڑنے کے کاغذات کو تائید کنندہ تجویز کنندہ نہ ہونے پر خارج کیا گیا ہے ، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ہے اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے سے دست و گریباں ہے ۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی جماعتیں کیا کر رہی ہیں ؟ یہ آپ کا مقدمہ نہیں ہے، آپ کے کاغذات نامزدگی پر تائید کنندہ اور تائید کنندہ کے دستخط نہیں تھے، آئینی تقاضا ہے کہ تائید کنندہ تجویز کنندہ رکن مجلس شوریٰ ہونا چاہیے ۔