ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے اور کارکنوں نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹوں کی شدید فائرنگ اور بدترین لاٹھی چارج کے بعد پنجاب پولیس کینال روڈ سے اچانک غائب ہوگئی اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے زمان پارک کا کنٹرول سنبھال لیا۔
پولیس کے پیچھے ہٹنے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی گرفتاری کے معاملے میں پارٹی امور چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں شاہ محمود قریشی، سینیٹر سیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، مراد سعید اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔ میں کمیٹی میں تھا
ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کے معاملے میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے رہنما خطوط تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات کو سنبھالے گی۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی تاہم انہیں کارکنوں کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔