ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کچا بادام گانے والے گلوکار بھبن بڈیاکر نے کے ساتھ مشہور کمپنی نے دھوکا دے دیا
ذرائع کے مطابق گانے کے کاپی رائٹس ایک میوزک کمپنی نے دھوکے سے ہتھیا لیے جس کے باعث گلوکار بھبن نہ تو اپنا گانا گا سکتا ہے اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا پر گانے سے ہونے والی آمدنی لے سکتا ہے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھبن بڈیا اس وقت انتہائی کسمپرسی اور غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی نے مزید کہا ہے کہ گلوکار کئی ماہ سے اپنا گاؤں والا گھر چھوڑ کر مغربی بنگال کے شہر دبراج پور میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن اب ان کی مالی حالت انتہائی خراب ہے اور انہوں نے گانے سے جو پیسے کمائے تھے وہ گھر بنانے پر لگا دیئے
تاہم گھر مکمل نہ ہونے پر خالی پڑا ہے اور اسے تالا لگا ہوا ہے۔
ایک انٹرویو میں گلوکار نے کہا گیت کچا بادام نے مجھے مشہور تو کردیا لیکن اب اس کے باعث میں اپنے گھر میں نہیں رہ سکتا۔“ اس نے الزام عائد کیا کہ بربھم کی ایک کمپنی اور اس کے مالک نے ان سے یہ گانا لے لیا ہے اور انڈین پرفارمنگ رائٹس سوسائٹی لمیٹیڈ (آئی پی آر ایس) کے ذریعہ دعویٰ کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دیا ہے