ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہاہے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے نوٹس پر جو لکھا اس پر قائم ہوں اگر کسی کو انگریزی سمجھ آتی ہے تو اسے پتہ ہے کہ میں نے کیا لکھا ہے،
شبلی فراز نے کہا اس وقت جو صورتحال تھی اس کے مطابق لکھا،
’میں نے جو لکھا ہے ٹھیک لکھا ہے، اس پر قائم ہوں‘ شبلی فراز کا بڑا اعلان pic.twitter.com/SIYj23H7lE
— Lahore News HD Official (@LahoreNewsHD) March 5, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں نے کہاں لکھا ہے کہ عمران خان زمان پارک والے گھر میں نہیں ہیں ،
شبلی فراز نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے لکھے سے جرم سرزد ہوا ہے تو جوکارروائی کرنی ہے کرلیں
یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے غلط بیانی پر کارروائی کا عندیہ دیا تھا
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ملزم عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کیلئے جھوٹ بولنے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم زمان پارک پہنچی تو پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں ہے۔ چیف آف سٹاف شبلی فراز نے لکھ کر دیا کہ نوٹس میں نے وصول کرلیا ہے اور عمران خان یہاں موجود نہیں ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ غلط بیانی کرکے قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے پر شبلی فراز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 7 مارچ کو عدالت پیشی کے حکم پر ہر حالت میں عمل کرائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان رہائش پر موجود نہیں۔
قانونی کاروائی کی راہ میں غلط بیانی سے کام لینے پر شبلی فراز کے خلاف کاروائی کی جائے گی-
پی ٹی آئی رہنماؤں نے یقینی دہانی کروائی کہ وہ قانون پر عمل کریں گے اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ وہ عدالت پیش ہوں گے۔
1/2— Islamabad Police (@ICT_Police) March 5, 2023