ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مطابق ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان میں عامر، ذیشان شانی اور ساجد نامی ملزمان شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان ذیشان شانی اور عامر سگے بھائی ہیں۔ گرفتار ملزمان نے ڈکیتی کی 4وارداتوں میں خواتین سے زیادتی کی
دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار برآمدگی کے لیے لے کر جارہے تھے کے ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکوؤں ہلاک ہوگئے
گوجرانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک #DunyaNews #DunyaUpdates pic.twitter.com/ZdHxS4DnAv
— Dunya News (@DunyaNews) March 4, 2023
واضح رہے وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی نے بھی گوجرانوالہ میں پیش آئے لرزہ خیز واقعے کا نوٹس لیا تھا
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 13 سالہ لڑکی سمیت متعدد خواتین کو ڈکیتیوں کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا تھا
پولیس کے مطابق ایک ہفتے میں 4 وارداتوں کے دوران خواتین سے زیادتی کی گئی
پولیس نے دعویٰ کیا کہ زیادتی کے واقعات 22، 26، 28 فروری کو پیش آئے۔
پولیس کے مطابق یکم مارچ کو ڈکیتوں نے ایک لڑکی کو دوسری بار زیادتی کا نشانہ بنایا
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو 26فروری کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق 26فروری کی واردات کے بعد ماں بیٹی نے مکان بھی بدل لیا تھا۔
پولیس کے مطابق 26 فروری کی واردات کے بعد متاثرہ لڑکی اور اس کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا جس کے بعد ڈاکووں نے لڑکی کو دوبارہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
مزید پولیس نے بتایاکہ متاثرہ لڑکی نے ڈاکووں کو پہچان لیا تھا