ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے 12ویں میچ میں آج رات پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کراچی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں اور ان میں سے دو میں وہ فاتح رہی
رپورٹس کے مطابق ٹیم نے کراچی کنگز کو دو رنز سے شکست دے کر اپنی مہم کا آغاز کیا۔
تاہم انہیں اپنے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 56 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے اپنے تیسرے میچ میں واپسی کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں آج ان کا چوتھا میچ ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک کھیلے گئے دو میچوں میں سے ایک میں فتح یاب رہی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم نے اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف چار وکٹوں سے شکست دے کر جیتا تھا۔
خیال رہے انہیں اپنے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف 52 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں آج ان کا تیسرا میچ ہوگا۔
پشاور زلمی سکواڈ
بابر اعظم (ج)، عامر جمال، ارشد اقبال، عظمت اللہ عمرزئی، دانش عزیز، حسیب اللہ خان، ٹام کوہلر کیڈمور، محمد حارث، مجیب الرحمان، جیمز نیشام، روومین پاول، بھانوکا راجا پاکسے، شیرفین ردرفورڈ، صائم ایوب، سلمان ارشاد , سفیان ، داسو ، عثمان ، وہاب
اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ
شاداب خان، ابرار احمد، معین علی، آصف علی، اعظم خان، فہیم اشرف، فضل الحق فاروقی، ایلکس ہیلز، حسن علی، حسن نواز، محمد وسیم، مبشر خان، کولن منرو، رحمان اللہ گرباز، رومان رئیس، شعیب مقصود ، پال سٹرلنگ، ذیشان ضمیر۔