ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر نے لاہور میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران میٹ دی اسٹار سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ فلموں کی شوٹنگ کے لیے بھارت گئے تو کترینہ کیف کو اردو لکھنا سکھائی کیونکہ انہیں اردو نہیں آتی تھی۔
گھریلو زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ جس گھر میں میں پیدا ہوا وہ علمی گھرانہ ہے، ہمیشہ گھر میں پروگریسو گفتگو ہوتی تھی خوبیاں، خامیاں ہر کسی میں ہوتی ہیں اس لیے اچھے اور برے میں نہیں، درمیان میں دیکھنا چاہیے، میرے والد پوچھتے تھے زندگی میں کیا کرو گے اگر سی ایس ایس نہیں کرنا؟ لیکن مجھے بچپن سے پتہ تھا کہ میں کیا بننا چاہتا ہوں
علی ظفر نے کہا میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں، میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں، طیفا ان ٹربل اس لیے بنائی تاکہ پاکستان کو فخر ہو، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز ہیروئن کترینہ کیف کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شادی اپنی اپنی، نہ وہ شادی میں آئیں، نہ میں گیا، کترینہ کیف بہت محنتی اداکارہ ہیں اور کام پر فوکس کرتی ہیں، میں کترینہ کیف کا اردو کا استاد تھا کیونکہ ان کو اردو نہیں آتی تھی۔
اسی دوران علی ظفر نے مذاقاً قہقہ لگاتے ہوئے کہا میرے بعد نہ کوئی اسٹار پیدا ہو سکتا ہے نہ ہو گا۔