ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گئے آنے والا زلزلے کئی قیمتی زندگیاں نگل گیا ، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 2600 سے تجاوز کرگئی ہے
امریکی زلزلہ پیمامرکز نے ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے کی شدت سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق سنسنی خیز رپورٹ جاری کردی ہے
رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا گیا ہے
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کہ47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔
اب تک کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 1651 ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 968 ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں