ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں، غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے، زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکیہ کی حکومت اور عوام سے بھرپور تعاون کریں گے۔
پاکستانی ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور ریسکیو اہلکاروں پر مبنی خصوصی ٹیمیں ترکیہ میں جاری ریسکیو اور مدد کے کاموں میں ہاتھ بٹانے کیلئے بھیجی جا رہی ہیں۔ بہت جلد ایک ہوائی جہاز بھی اشیاءِ ضروریہ اور ادویات لے کر ترکیہ رانہ کر دیا جائے گا۔ https://t.co/SyZbVd25NI
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 6, 2023
وزیراعظم شہباز شریف کا خوفناک زلزے سے متاثر ترک عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے ترکیہ کے دورے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وہ ایک سے 2 روز میں ترکیہ روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے ترک شہر گازانٹیپ اور اڈانا شدید متاثر ہوئے، لہٰذا شہباز شریف اڈانا اور ترک دارالحکومت انقرہ کا دورہ کریں گے جب کہ ترک صدر طیب اردگان بھی اڈانا پہنچیں گے
واضح رہے کہ ترکیہ میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نیتجے میں 912 افراد جاں بحق جب کہ شام میں 386 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
زلزلے سے ترکیہ میں 912 افراد جاں بحق اور 5,380 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 2,470 افراد کو ملبے تلے سے بچا لیا گیا۔
ترک صدر کے مطابق زلزلے سے 2,818 عمارتیں منہدم ہوئیں اور تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترکیہ 16سالہ تاریخ کے ہولناک زلزلے سے لرز اٹھا ہے، جس کے باعث ترک شہر ادیمان ،عثمانیہ ،مالتیہ سمیت متعدد شہروں میں عمارتیں لمحوں میں زمین بوس ہوگئیں