کراچی: ہاظم بھنگوار نے حال ہی میں اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد کے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
اُن کے عہدے سنبھالنے کے بعد سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نارتھ ناظم آباد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے، سوشل میڈیا پر اُن کے ماڈلنگ کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
ہاظم بھنگوار کون ہیں؟
سوشل میڈیا پر موجود معلومات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے نئے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار کا تعلق سندھ سے ہے، تاہم وہ 6 سال کی عمر میں ہی امریکہ چلے گئے تھے، جہاں پر انہوں نے تعلیم مکمل کی۔
1993 میں پیدا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کی والدہ کا تعلق عراق سے ہے، اور وہ ایک آرکیٹیکچر ہیں، جبکہ ان کے والد پولیس فورس میں ڈی آئی جی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔
پاکستان مینجمنٹ سروس 2018 کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے ہازم نے لندن کی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا ہے۔
دوسری جانب ایل ایل بی سے پہلے ہازم فیشن ڈیزائننگ اینڈ مارکیٹنگ میں بھی ڈگری حاصل کرچکے ہیں اور رواں ہفتے انہوں نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
ہاظم بھنگوار کے شوق
نارتھ ناظم آباد کے نومنتخب اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار کے فیشن کے دلدادہ ہیں۔ اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد ایسی تصاویر ہیں جن میں وہ فیشن ایپل ملبوسات میں دکھائی دے رہے ہیں۔
اُن کی انسٹاگرام پوسٹ کو دیکھا جائے تو یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فیشن سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اور بہت سے پریمیئر اور ریڈ کارپٹ ایونٹس میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔
یہی نہیں بلکہ ہاظم بھنگوار اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے ہیں۔ جنکی تشہیر وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کرتے ہیں۔ اُن کے دیگر شوق میں فوٹوگرافی اور موسیقی شامل ہے۔
اُن کے عہدے سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر پر نارتھ ناظم آباد کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہے ہیں،آئیے ٹوئٹر صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:
The New she/He assistant commissioner of north Nazimabad Karachi 😉. #پاکستان_میں_جنگل_کا_قانون pic.twitter.com/EibMnKgyj2
— Mohsin Qureshi🇵🇰🇸🇩 (@vickyjay602) February 3, 2023
@adeel_azhar
Assistant Commissioner of North Nazimabad..Kiaa ye such hy…🤔 pic.twitter.com/2iLSzchaJd
— M.Farooq Siddiqui (@MFSiddiqui75) February 3, 2023
Trust me bro, he is the assistant commissioner of North Nazimabad Karachi. Yes, I repeat he. pic.twitter.com/2hK5KUla5j
— Farhad Afzal Afridi (@FarhadAfzalAfr) February 3, 2023
https://twitter.com/maaz_afridi_/status/1621394971680030722?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621394971680030722%7Ctwgr%5E5b83ac0281a80fa02ac351c48693c35efbb66b51%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fhazem-bangwars-new-assistant-commissioner-of-north-nazimabads-discussion%2F
https://twitter.com/FaisalGolden11/status/1621396159947313156?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1621396159947313156%7Ctwgr%5E5b83ac0281a80fa02ac351c48693c35efbb66b51%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fmmnews.tv%2Furdu%2Fhazem-bangwars-new-assistant-commissioner-of-north-nazimabads-discussion%2F