ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانونی طریقے سےعمل میں آئی، انہیں کس نےاختیار دیا تھا کہ آئینی اداروں کو دھمکیاں دیں۔
لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں عابد شیرعلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے دیئے گئے چھ ناموں میں سے ایک نام فائنل کیا، پی ٹی آئی خود مختار الیکشن کمیشن پر تنقید کرتی رہی ہے۔
لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، پی ٹی آئی نے ہنستے بستے پاکستان کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو آپ نےذبح کیا ہے ہم نے نہیں، کے پی اور پنجاب اسمبلیاں آپ نے تحلیل کیں ہم نے نہیں۔
اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ان کی عادتیں بگڑی ہوئی ہیں ، فواد چوہدری نے نہال ہاشمی جیسا جرم کیا، پرچہ کٹ گیا تو ایسا کیا ہوگیا، کون سی قیامت آگئی۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا۔ انصاف کا معیار دہرا نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی حکومتیں آپ نے خود ختم کی ہیں، نگراں حکومت کیلئے مشاورت بھی کی گئی لیکن فیصلہ نہ ہوسکا