ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے عدالت میں پیش کرنے کی بجائے مختلف روٹس پر گھوما جارہا ہے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئیٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ
پنجاب پولیس لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات کو نظر انداز کررہی
جیل روڈ سے کینٹ ،دھرم پورہ کینال روڈ گڑھی شاہوسے مغلپورہ اور اب دروغہ والا رنگ روڈ کی جانب گامزن ہے۔ IG پنجاب پر توہین عدالت لگنی چاہیے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیبجائےجان بوجھ کرعدالت کا وقت ختم ہونے کے لئے تاخیر جاری ہے
پنجاب پولیس لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات کو نظر انداز کررہی
جیل روڈ سے کینٹ ،دھرم پورہ کینال روڈ گڑھی شاہوسے مغلپورہ اور اب دروغہ والا رنگ روڈ کی جانب گامزن ہے۔ IG پنجاب پر توہین عدالت لگنی چاہیے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کیبجائےجان بوجھ کرعدالت کا وقت ختم ہونے کے لئے تاخیر جاری ہے pic.twitter.com/WtplBbQGsH— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اورہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کوکھینچ کرگاڑی سے الگ کیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پولیس لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
فرخ حبیب نے ہی سب سے پہلے فواد چوہدری کی گرفتاری کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔
اپنی ٹوئٹ میں فرخ حبیب کہا تھا کہ ’‘ فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے ابھی گرفتار کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ’‘۔
Police taking Fawad ch to Islamabad by set a siding Lahore high court orders. I was only try to remind police about Lahore high court orders but they forcefully taken him to ISB. Seems police obeying orders of some one more power full then courts. pic.twitter.com/A4vuNG6Ryf
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) January 25, 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی پولیس کی گاڑی روک لی۔