ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کریں گے رہا نہ کیا گیا تو ملک کے ہر چوک کو تحریر چوک بنادیں گے۔
لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا۔ یہ بزدلی ہے ۔ فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔کہا کہ گزارش ہے بتائیں فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متنازعہ نگراں وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کے لیے لگایا گیا تھا بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اس کا اعلان باقی ہے۔ اعظم سواتی کو اٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبالی گئی؟، اس ظلم اور بربریت کو ختم کرنا ہوگا۔عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیمے نصب کر دیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری لاہورمیں علی الصبح اپنی گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر متحرک تھے۔
انہوں نے صبح 5 بج کر 25 منٹ پر گرفتاری سے قبل کی جانے والی آخری ٹویٹ میں عمران خان کی زمان پارک والی رہائشگاہ کے باہر موجود کارکنوں کی ویڈیو شیئرکی۔
Zaman Park Imran Khan Residence at this hour pic.twitter.com/eO2270D9K6
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 25, 2023
اپنی گرفتاری سے قبل میڈیا ٹاک میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان زمان پارک میں موجود ہیں، آؤ گرفتارکرکے دکھاؤ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کوگرفتارکرنا پاکستان کےخلاف ایک سازش ہے، پولیس میں ہمت ہے تو خان کو گرفتار کرے۔ اگر ایسا کیا گیا تو پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہوگا