پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک منظر عام پر آگئی ہے۔
سابق خاتون اول کو مبینہ طور پر بنی گالہ میں آنے والے توشہ خانہ کے تحائف کی تصاویر لینے کے حوالے سے ایک شخص سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس کی شناخت انعام خان کے نام سے ہوئی ہے۔
بشریٰ بی بی کو مبینہ طور پر یہ ہدایت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے گھر کے اندر آنے والی ”چیزوں“ کی تصاویر نہ لیں، صرف ان چیزوں کی تصویریں کھینچیں جو باہر جارہی ہیں۔
انہوں نے انعام سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میرے سے پوچھا ہے، سوری جی کا کیا مطلب ہے۔۔۔ آپ کون ہوتے ہیں تصویریں کھینچنے والے۔۔”اب سے آپ میرے گھر میں داخل نہیں ہوں گے اور جہاں آپ ان تصاویر کے ساتھ ہیں وہاں رہیں۔“
توشہ خانہ سے متعلق یہ سابق خاتون اول کی دوسری آڈیو ہے جو منظر عام پر آئی ہے۔
اس سے قبل، پہلی آڈیو لیک میں وہ مبینہ طور پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری سے عمران خان کو تحفے میں دی گئی گھڑیوں کو بیچنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کی اہم شخصیات کی آڈیو لیکس پچھلے چند مہینوں سے منظر عام پر آ رہی ہیں اور اس نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک#BushraBibi #AudioLeak #BreakingNews #DunyaNews pic.twitter.com/bYC9T4r9zh
— Dunya News (@DunyaNews) December 16, 2022