ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ گھڑی میری اپنی ذاتی چیز ہے، چاہے بیچوں یا جو بھی کروں- پاکستان کی 50 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، انہیں مہنگائی کی بجائے میری گھڑی کی پڑی ہوئی ہے۔
آج شدید مہنگائی ہے لیکن میڈیا چینلز اور صحافی برادری چپ ہے-@ImranKhanPTI pic.twitter.com/shMy5MtKO2
— PTI (@PTIofficial) December 11, 2022
اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ملک اگر ڈیفالٹ کی طرف چلا گیا تو یہ ہم سب کیلئے نقصان ہوگا، ڈیفالٹ ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرتا- قوم کو سمجھنا چاہیے کہ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کو این آر او ٹو دیا گیا، این آر او ٹو کی وجہ سے ان کے سارے کرپشن کیسز ختم ہو رہے ہیں اور باری باری معاف ہو رہے ہیں۔ سب کو پتا ہے کہ انہیں ملک کے طاقتور نے این آر او ٹو دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کے باوجود ہم نے اپنی معیشت بچائی، ایکسپورٹ کے بڑھنے سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، جب تک ایکسپورٹ نہیں بڑھیں گی ملک ایشین ٹائیگرنہیں بن سکتا، ہماری ایکسپورٹ بڑھنے کی بجائے نیچے جارہی ہے۔ ہمارے دورمیں گندم کی ریکارڈپیداوار27.5ملین ٹن تھی- ہمارے دور میں مہنگائی کا سب سے زیادہ شور مچایا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ مجھے نااہل کیا جائے، میں اپنی ذات اور تحریک انصاف کیلئے الیکشن کی بات نہیں کررہاہوں، جب بھی الیکشن ہوں گےجیتنا ہم نے ہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا میری اسمبلی سے نکلنے کی تیاری دسمبر میں ہوجائے گی۔ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی تیاری کررہا ہے ، الیکشن کمیشن مجھے نااہل قرار دے کر مزید ذلت کمائے گا، موجودہ الیکشن کمشنر سے زیادہ بددیانت شخص پہلے کبھی نہیں آیا۔