ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق “سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے عمر عطا بندیال نے سوموٹو نوٹس لیا ہے۔ سماعت آج ہی ہوگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری اطلاعات , سیکرٹری خارجہ, ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا۔ سماعت ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔”
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری اورعوام ارشدشریف کےقتل سے شدید تشویش کاشکارہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں عمران خان کو خط لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا خط بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔