menu icon

پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈنگ ، اسلام آباد انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

پی ٹی آئی کو ریلی کی مشروط اجازت، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنےکی اجازت نہ ملی ذرائع
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق “وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہیلی کاپٹر کی پریڈ گراؤنڈ میں لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ “ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پریڈگراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈگراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنےکی اجازت ہوگی۔

اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کرایا جائے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ حلف نامہ جمع نہ کرانےکی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصورکیا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے آنے والے مظاہرین کیلئے روٹ پلان بھی جاری کر دیا ہے اور مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی نقل و حرکت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں