menu icon

حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حقیقی آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ قافلہ آج گجرات سے روانہ ہوگا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمیشد چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا قافلہ گجرات سے دوپہر 1 بجے روانہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مارچ کا پہلا پڑاؤ موسیٰ ہاؤس نزد گرینڈ سٹی جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں 2 بجے ہوگا جس کی میزبانی موسیٰ الٰہی کریں گے، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی مارچ سے 2 بج کر 30 منٹ پر خطاب کریں گے۔

مسرت جمشید کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ساڑھے 4 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، حقیقی آزادی مارچ کے ہر پڑاؤ پرعوام چیئرمین عمران خان کی کال پر لبیک کہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور جبر کی اندھیر رات ختم کرنے کیلئے عوام عمران خان کو نجات دہندہ سمجھتے ہیں، امپورٹ حکومت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے جو کہ کسی بھی وقت رخصت ہوسکتی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر امپورٹڈ حکمرانوں کی ڈگمگاتی کشتی بہا لے جائے گا، جوں جوں لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھتا جا رہا ہے عوام کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں