ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
بیٹنگ کے دوران پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔
کپتان بابراعظم 32 اور اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بن گئے، جبکہ محمد حارث 8 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پرآؤٹ ہوگئے، افتخاراحمد بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، شاداب خان 20، شان مسعود 38 ، محمد وسیم 4 ، محمد نواز 5 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے بولر سیم کرن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جورڈن اورعادل رشید نے 2،2 اور بین اسٹوکس نے ایک شکار کیا۔
کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم بہترین پرفارم کررہی ہے، فائنل میچ کیلئے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں، ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، امید ہے تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا 45 واں یعنی ٹرافی کیلئے ایونٹ کا فائنل میلبرن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
دونوں ٹیمیں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنلز میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر ٹرافی سے ایک قدم دور کھڑی ہوگئی ہیں۔