menu icon

کھیل کو کھیل رہنے دیں۔۔۔!!

فیفا نے قطر ورلڈ کپ میں شامل ٹیموں کو خبردار کردیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق فیفا نے قطر میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ میں شامل تمام ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ صرف فٹ بال کھیلیں اور سیاست نہ کریں۔
بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے ورلڈ کپ کے ایونٹ میں انسانی حقوق کی حامی تربیتی شرٹس پہننے کی درخواست کی تھی۔

ڈنمارک فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر جیکب جینسن نے ڈنمارک کی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بین الاقوامی فٹ بال گورننگ باڈی نے اس درخواست کو مسترد کر دیا کیونکہ وہ شرٹس پر سیاسی پیغامات کی اجازت نہیں دیتا۔ڈنمارک کی مجوزہ تربیتی کٹ پر ’انسانی حقوق سب کے لیے‘ کا متن موجود ہے، جسے فیفا نے مسترد کر دیا ہے جیکب جینسن نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ اس میں کوئی سیاست ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی حقوق عالمگیر ہیں، اور ہم اس نظریے پر قائم ہیں. یہ فیصلہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو اور سیکرٹری جنرل فاطمہ سامورا کی جانب سے ورلڈ کپ کی تمام 32 ٹیموں کو خط بھیجے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے جس میں ان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ قطر میں “فٹ بال پر توجہ مرکوز کریں” اور اس کھیل کو “ہر نظریاتی جنگ میں گھسیٹنے نہ دیں۔فیفا کا یہ خط دراصل قطر میں تارکین وطن کارکنوں کے ساتھ سلوک اور انسانی حقوق پر عالمی کپ کی متعدد ٹیموں کے احتجاج کا جواب تھا۔

ڈنمارک نے اس سے قبل ورلڈ کپ سے پہلے ایک “ٹونڈ-ڈاؤن” کٹ کا اعلان کیا تھا جس میں تیسری بلیک کٹ تھی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ یہ سوگ کے رنگ کی نمائندگی کرتا ہے۔ڈنمارک کے مینوفیکچرر ہمل نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ٹورنامنٹ کے دوران نظر نہیں آنا چاہتا جس میں ہزاروں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں.

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں