menu icon

شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات کی اندرونی کہانی ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن میں ہونےوالی اہم ملاقات کی تصدیق کردی
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن میں ہونےوالی اہم ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سرگرم اطلاعات کو قیاس آرائیاں قراردے دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ، ”میڈیا میں قیاس آرائی ہورہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہواہے“۔

وزیردفاع کے مطابق نئے آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت ضرور کی گئی ہےتاہم فیصلہ آئینی عمل کے بعد مشاورت سے ہوگا۔گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم شہبازشریف اورنوازشریف کے دوران لندن میں ہونے والی ملاقات میں سینئر ترین افسر کو نیا آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جو آئین کے مطابق ہی کریں گے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں