menu icon

پی ٹی آئی کے افواج پاکستان سے رابطے ،گلوگار سلمان احمد نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

جو خلیج آئی ہوئی ہے ہم نے وہ زخم بھرنے ہیں گلوکار سلمان احمد
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اورعمران خان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے گلوکار سلمان احمد نے فوجی قیادت کے ساتھ پی ٹی آئی رابطوں کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی میجر جنرل فیصل نصیر سے بالمشافہ ملاقات ہوئی تھی۔

 

سوشل میڈیا پرمیجر جنرل فیصل نصیرکو براہ راست ویڈیو پیغام میں سلمان نے کہا کہ ، ”میرا پیغام میجر جنرل فیصل نصیر، جو پاکستان کی تمام داخلی اور خارجی سیکیورٹی کے ذمہ دار ہیں ان کے لیے ہے، جنرل صاحب آپ کی اور میری میٹنگ میں بات ہوئی تھی کہ سول ملٹری تعلقات میں جو خلیج آئی ہوئی ہے ہم نے وہ زخم بھرنے ہیں“۔سلمان احمد کے مطابق ، ”جنرل صاحب، ٹارچرہورہا ہے ہمارےملک کے اندر، ہمارے ملک کے جو سینیٹرز ہیں ان کی ویڈیوزریلیزکی گئی ہیں،اور 3 نومبر کو جو قاتلانہ حملہ ہواعمران خان جو پاکستان کے سب سے بڑے ہیرو ہیں ، آپ ملک کی بیرونی و اندرونی سیکیورٹی جانتے ہیں، آپ کو پتہ ہے یہ سب کچھ کون کررہا ہے، یہ سب کچھ کس نے پلان کیا تو بجائے اس کے کہ آپ خاموش رہیں، میں کہہ رہا ہوں آپ کا فرض بنتا ہے کہ آپ سامنے آئیں اور بتائیں ملک کو کہ کیا ہورہا ہے“۔

 

جنرل فیصل نصیرسے ملاقات کے دعویدار سلمان احمد نے ان سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ ،”آپ نے مجھے 2 گھنٹے دیے تھے اس میٹنگ میں اور آپ نےمیرا ہاتھ پکڑ کرکہا تھا کہ سلمان آپ اثاثہ ہیں اس ملک کے اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ایک وِن وِن سچویشن بنانے کا تو اب وہ وقت آگیا ہے“۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کیا جائے۔ یہ افراد وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور ایک اہم پوزیشن پر فائز ایک سینئر فوجی افسر ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں