menu icon

سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں عمران خان

میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں سی پی این ای اور فیڈرل آف یونین آف جرنلسٹس کے وفد نے ملاقات کی۔

 

صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں، سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔عمران خان نے کہا کِہ میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا، الیکشن کی تاریخ لیکر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔

 

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سے منگل کو مارچ دوبارہ شروع ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ 10 سے 15 دن میں پنڈی پہنچے گا، میں خود پنڈی آؤں گا، پورے پاکستان سے لوگ آئیں گے، اور خود انھیں لیڈ کروں گا۔

 

عمران خان نے کہا تھا 3 دن ہو گئے پنجاب حکومت بھی ہماری ہے، اس کے باوجود ہم ابھی تک ایف آئی آر نہیں کٹوا پائے، سابق وزیراعظم کہہ رہا ہے کہ 3 لوگ ملوث ہیں، مجھے یقین ہے کہ ان 3 لوگوں نے یہ سب کچھ کیا ہے۔

 

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کا سربراہ اور سابق وزیر اعظم ہوں، جب میں ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا تو باقی قوم کیا کرے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں