menu icon

عمران خان قاتلانہ حملہ میں اہم پیشرفت ،مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات کے گھر کا فرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے وزیرآباد سے ایک اورشخص کو حراست میں لے لیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ میں وزیرآباد سے ایک اور شخص زیرحراست لیا گیا اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے

ذرائع کے مطابق عمران خان پرفائرنگ کے واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے وزیرآباد سے ایک اورشخص کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم کو حراست میں لیےجانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے وزیرآباد موبائل مارکیٹ سے ایک اور شخص کو حراست میں لیا، اب تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔حراست میں لیے جانے والے نوجوان کا نام میاں احسن معلوم ہوا ہے،احسن کا تعلق بھی وزیرآباد کے قصبہ سوہدرہ سے ہے، احسن (ن) لیگ کے سیکرٹری اطلاعات میاں مدثر نذیر کا بھائی ہے۔ملزم کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ احسن کومتنازعہ پوسٹ لگانے پر حراست میں لیا گیا، احسن کی پوسٹ اشتعال انگیزی پرمبنی تھی جوگرفتاری کی وجہ بنی۔

اس سے قبل 4 نومبر کو عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم نوید کو اسلحہ فراہم کرنے والے 2 ملزمان وقاص اور ساجد بٹ کو بھی وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

دونوں ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم نوید کی نشاندہی پر وزیرآباد سے گرفتار کیا گیا۔

جس کے بعد 5 نومبر کو بھی وزیرآباد سے ایک اور شخص کو حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 4 ہوگئی تھی

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں