menu icon

عمران خان کا دوبار لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان ، اس دفعہ کہاں سے شروع ہوگا؟ کتنے روز میں پنڈی پہنچے گا بڑا اعلان ہوگیا

عمران خان کا کہنا ہے کہ منگل سے وزیرآباد سے ہی حقیقی آزادی مارچ شروع ہوگا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں دوبارہ لانگ مارچ شروع کر رہا ہوں ، جو منگل سے وزیرآباد سے ہی حقیقی آزادی مارچ شروع ہوگا، میں ہر روز مارچ سے خطاب کروں گا اور وہ 14 دن میں پنڈی پہنچے گا۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ تین دن گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، پنجاب میں ہماری حکومت ہے، یہ میرا حق ہے کہ ایف آئی آر درج ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی مارچ کا مقصد قانون کی حکمرانی ہے، تفتیش ہوگی تو سب پتا لگ جائے گا، میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے اعلان کو خوش آمدیدکرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سائفر کی تحقیقات کیوں نہیں کرارہے، جب تک سائفر کی تحقیقات نہ ہو پتہ کیسے چلے گا کہ مداخلت تھی یا سازش؟

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کو پوتوں اور پوتیوں کے سامنے مارا گیا، اعظم سواتی ویڈیو پر چیف جسٹس تحقیقات کریں، انصاف کے نظام کو کمزور کے لیے کھڑا ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ قوم کو انصاف مہیا کیا جائے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں