menu icon

وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان اختلافات ؟ کیا عمران خان اپنی مرضی کی ایف آئی آر کروانا چاہتے ہیں ؟

عمران خان پر فائرنگ کے حملے کی ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق فریقین میں ڈیڈ لاک برقرار
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زبیر نیازی کی پہلی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ڈیڈ لاک کے دوران فریقین میں چار بار رابطہ ہوا لیکن پولیس اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے تحفظات پر درخواست گزار فریق نے مشاورت کے لیے دو بار مہلت مانگی، مشاورت کے لیے دی گئی مہلت کی مدت آج شام ختم ہو جائے گی

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مزید تاخیر کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کی تیاری بھی شروع کر دی ہے، مزید تاخیر ہوئی تو مقدمہ ریاست کی مدعیت میں درج کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے لیے لیگل برانچ پنجاب پولیس نے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر 3 نومبر کو وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 13 افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوا تھا تاہم واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی ہے۔

جیو ڈاٹ کام کے مطابق ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور عمران خان کے درمیان اختلافات ہیں، پرویز الٰہی معاملے پر قانون کے مطابق کارروائی چاہتے ہیں جبکہ عمران خان اپنی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں