menu icon

معصوم جانوں کو کیوں خطرے میں ڈالا ؟

شہید معظم کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ مریم اورنگزیب
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’اگر عمران خان کو پتا تھا کہ اس طرح کا واقعہ ہونا ہے تو کیوں معصوم لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا؟‘

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں پتا تھا کہ حملہ ہونا ہے تو کیوں پنجاب حکومت کو آگاہ نہیں کیا ؟

 

شہید معظم کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟

 

عمران خان بغیر ثبوت اور تحقیق قاتلانہ حملے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ اس حالت میں بھی جھوٹ بولنا نہیں چھوڑ رہے۔ ’عمران خان کہتے ہیں کہ واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ۔ واقعے کی تحقیقات کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے جہاں ان کی اپنی حکومت ہے۔​‘

 

مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے۔ خون بہا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ہم نے مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے مذمت کی۔‘

مریم اورنگزیب کے بقول ’عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے وسائل کو استعمال کیا۔ جو 14 لوگ زخمی ہوئے کیا ان کا علاج بھی شوکت خانم میں ہو رہا ہے؟‘

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ادارے آج اپنا آئینی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ’عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے غیر آئینی اقدامات کیے، غیر آئینی مطالبات پورے نہ کرنے پر اداروں پر الزام لگائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکومت کی چار سالہ کارکردگی پر نہیں بولتے۔ انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ ان کے دور میں آٹا، گیس، چینی چوری کی گئی۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں مافیاز کا راج تھا۔ ان کا جھوٹا بیانیہ آج ناکام ہوگیا ہے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں