menu icon

وزیر اعظم کا امیدوار کون ؟ پرویز خٹک نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پرویز خٹک نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دے دیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما سے جب سوال کیا گیا کہ اگر عمران خان نااہل قرار دے دیے جائیں، تو اس صورت میں کیا وہ وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے؟ تو اس کے جواب میں سابق وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے نہ کبھی ایسا سوچا، چاہا اور نہ ہی ایسے عمل میں شامل ہوں گا بلکہ میں تو اب تھک چکا ہوں اور چاہتا ہوں اب ریٹائر ہو جاؤں۔
حکومت سے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ گیارہ بندوں سے کیا بات کی جائے؟ تحریک انصاف کے کسی سے ایسے مذاکرات نہیں ہوئے جو کامیاب ہوسکیں کیوں کہ دوسری طرف وہ جذبہ ہی نہیں ہے، اس لیے مذاکرات کے لیے سنجیدہ ملاقاتیں ہوئی ہی نہیں ہیں۔پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ اُدھر کی طرف سے کبھی اس جذبے کے ساتھ سوچا ہی نہیں گیا اور مذاکرات کامیاب بھی کیسے ہوں، مینڈیٹ کسی کے پاس ہے ہی نہیں، اس لیے جب تک نئے الیکشن پر بات نہیں ہوگی ہم اس عمل سے دور ہی رہیں گے

پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارا احتجاج آج سے تو نہیں جس دن سے عمران خان کو اتارا گیا ہے اس دن سے ہے، پہلے دن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات کرائے جائیں کیوں کہ جو حکومت بنی ہے وہ ڈلیور نہیں کرسکتی، مذاکرات کے لیے حکومت کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے اور اس وقت کوئی بیک ڈور باتیں نہیں ہو رہی ہیں، ہم پر امن ہیں، اگر پی ڈی ایم تصادم چاہتی ہے تو یہ ان کا اپنا مسئلہ ہے، ہم نے ہر حال میں لانگ مارچ میں آگے بڑھنا ہے، ہمیں کوئی روک نہیں سکتا یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم قانون سازی نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ہمارے ساتھ اتحادی تھے، اس لیے ہم بلیک میل ہوتے تھے، جس دن سے عمران خان کو اتارا ہے اس دن سے ہم احتجاج پر ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں، ہمیں آنے دیں، ہم وہاں بیٹھ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں