menu icon

فیصل واوڈا نے لانگ مارچ میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کر دیا

مجھے اس مارچ کے اندر خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اس مارچ کے اندر خون ہی خون اور جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں۔ چند اہم شخصیات اور متعدد عام لوگ مرنے والے ہیں۔ میں تمام ڈر اور خوف کو ختم کرکے یہ انکشافات کررہا ہوں ۔ اگر مجھے گولی لگی تو مجھے مروانے والے تین سے پانچ گھنٹے کے اندر مریں گے۔میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دئیے ہیں۔ آئندہ آنے والے دنوں میں تمام پردے چاک کروں گا۔

 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے سنسنی خیز انکشافات کئے جس سے ارشد شریف کے قتل کی کہانی میں نیا موڑ آگیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا۔ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ، ان کا باقاعدہ کولڈ ، پلانٹڈ قتل ہوا ہے ۔ ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے ۔ سینے یا سر پر لانگ رینج شوٹنگ سے گولی نہیں لگ سکتی، اگر لگتی تو دس بیس گولیاں لگتیں۔ انہیں20 نہیں 2 گولیاں لگی ہیں ور ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا۔ انہیں گاڑی کے اندر سے ہی ایک سر پر اور دوسری سینے پر گولی ماری گئی ہے۔ اس سارے معاملے میں خرم اور وقار نامی شخص کے نام سامنے آرہے ہیں ۔ ارشد شریف کا نہ موبائل ملے گا نہ لیپ ٹاپ ملے گا، تمام ثبوت مٹا دئیے گئے ہیںفیصل واوڈا نے مزید انکشاف کیا کہ ارشد شریف کا اعتماد حاصل کیا گیا پھر غلط مشورے دئیے گئے۔انہیں سازشیوں نے ڈرایا اور مجبور کیا کہ ملک سے چلے جاؤ۔ دبئی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ یا کسی پاکستانی اتھارٹی نے احکامات نہیں دئیے کہ ملک چھوڑ دو، ارشد شریف کا ویزہ ختم ہوا تو سازشیوں نے ارشد شریف کو کینیا کی ڈائریکشن دی۔ارشد شریف کے قتل میں سیاسی لوگ اور اسٹیبلشمنٹ ملوث نہیں۔ ارشد شریف اسٹیلبشمنٹ کیساتھ رابطے میں تھا، اس کا اسٹیبلشمنٹ کیساتھ پازیٹو تعلق تھا۔ارشد شریف آنے کو تیار تھا۔

 

تحریک انصاف کے اندر کچھ لوگ ہیں جو سازشی بیانیے کو مانتے ہیں لیکن یہ تحریک انصاف کا بیانیہ نہیں ہے۔پاکستانی میں بیٹھا عام شخص کینیا تک رسائی نہیں رکھ سکتا ۔جب ارشد شریف ملک سے گئے اس دن سے آخری دنوں تک میں ان سے رابطے میں تھا۔ میں اپنے فون کا فرانزک کرانے کو تیار ہوں۔جو جو بھی اس سازش کا حصہ ہے وہ مجھ سے دور نہیں ہے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں