menu icon

کرؤنا اور ڈینگی کے جان لیوا وائرس کے بعد اب کونسا نیا وائرس آگیا ، قومی ادارہ صحت کا ریڈ الرٹ جاری

قومی ادارہ صحت نے افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائرس ( Ebola Virus ) کے پاکستان میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے
web desk dharti ویب ڈیسک
Ebola virus entering Pakistan


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے افریقی ملک یوگنڈا سے ایبولا وائرس پاکستان میں داخل ہونے کے خدشے پر منگل 11 اکتوبر کو انتباہی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے متعلقہ اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ یوگنڈا میں 36 ایبولا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے 23 اموات ہوئیں

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق انتباہی مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے یوگنڈا پر تجارتی، سفری پابندیوں کی مخالفت کی ہے، جب کہ سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ، تجارتی تنظیمیں ایبولا سے آنے والے مسافروں اور سامان کے بارے میں چوکنا رہیں جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ یوگنڈا سے آنے والوں کی مانیٹرنگ کرے گا، جب کہ پاکستان آنے والے مشتبہ ایبولا کیس کی این آئی ایچ کو اطلاع دی جائے گی۔

ادارے کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں داخل ہونے والے مشتبہ ایبولا کیس کو قرنطینہ کیا جائے گا۔ مشتبہ ایبولا کیس کے نمونے ٹیسٹنگ کیلئے نیشنل گائیڈ لائنز کے تحت بھجوائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں 2000 تا 2019 ایبولا سے سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ افریقی ملک سے پھیلنے والا ایبولا انسانوں کو جینوس کے چار وائرس کی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں