menu icon

وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے قومی پارلیمنٹ تحلیل کردی

انتخابات کے انعقاد پر احتجاج کے باوجود ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مون سون کے موسم میں سیلاب کے پیش نظر انتخابات کے انعقاد پر احتجاج کے باوجود ملائیشین وزیر اعظم نے آج پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشین پارلیمنٹ کی تحلیل کے اعلان کے ساتھ ہی قبل از وقت ملک کے 15 ویں عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گئی۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم پر مضبوط مینڈیٹ لینے کیلئے دباؤ تھا۔ اس اعلان کے ساتھ، مینڈیٹ لوگوں کو واپس کر دیا گیا ہے۔

اسماعیل صابری یعقوب کے مطابق عوام کا مینڈیٹ ملک کے سیاسی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملائیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ رعایت الدین بھی ان کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں۔

انہوں نے آئندہ انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے 60 روز کے اندر انتخابات کا انعقاد ضروری ہے

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں