menu icon

8 افراد کا قتل کیس میں اہم پیشرفت ، ملزم سے متعلق عدالت کا بڑا حکم

شیخوپورہ، 8 افراد کے قتل کا ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
web desk dharti ویب ڈیسک
Sheikhupura, 8 people killed


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)شیخوپورہ پولیس نے 8 افراد کو سوتے میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فیض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

ڈی پی او شیخوپورہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں، ملزم کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین غفلت پر تھانہ نارنگ منڈی کے 5 اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل شیخوپورہ میں ایک ملزم نے سوتے ہوئے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی تھی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں