menu icon

پاک فوج عوامی مدد سے کسی گروپ،جتھے کو ملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی

پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے،امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جنرل قمر جاوید باجوہ
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے 146 ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی غلط خبر اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوامی مدد سے کسی گروپ،جتھے کو ملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے،ہم سب کو ملکروطن عزیز کو غربت اور دیگر چیلنجز سے نکالنا ہوگا۔پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے
پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا دیتے ہوئے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلخانہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں
کیڈٹس آپ کے لیے عظیم اور بہادر فوج کا حصہ بنناباعث فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی،محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیاجاسکتا
پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ جب ادارے میں زیر تربیت تھا تو کبھی نہیں سوچا کہ فوج کی کمانڈ کروں گا۔آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے جبکہ آرمی چیف نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں