menu icon

عمران نیازی ”جیل بھرو تحریک“ کے نہیں ”جیب بھرو“ تحریک کے لیڈر ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

عمران نیازی نے قومی مفاد اور ملکی سلامتی سے سنگین کھیل کھیلا اور شیطانی چالیں چلیں، ضمیر خریدنا شرک تھا تو آڈیو لیک کے بعد کیا باعث ثواب ہوگیا
web desk dharti ویب ڈیسک


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تیسری آڈیو لیک ان کے منہ پر ایک زناٹے دار تھپڑ ہے قومی مفاد اور ملکی سلامتی سے سنگین کھیل کھیلا اور شیطانی چالیں چلیں، ضمیر خریدنا شرک تھا تو آڈیو لیک کے بعد کیا باعث ثواب ہوگیا؟ عمران خان ”جیل بھرو تحریک“ کے نہیں ”جیب بھرو“ تحریک کے لیڈر ہیں، گھڑیوں، انگوٹھیوں، چند ٹکڑے زمین، ہیروں اور ہوس اقتدار کے غلام نے وزیراعظم کے آئینی منصب کو توڑا، وہ لوگوں سے حقیقی آزادی کے حلف کس منہ سے لے رہا ہے، اقتدار میں آکر ملک کو معاشی غلام بنانے اور معیشت تباہ کرنے والا اقتدار جانے کے بعد اب ایٹمی طاقت پاکستان کو غلام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی روز جھوٹ بولتے ہیں، ان کا وطیرہ ہے کہ اتنا جھوٹ بولو کہ سچ لگنے لگے، اس شخص نے جھوٹ بول بول کر ہمیں تھکا دیا مگر خود نہیں تھکا

یہ لوگوں کو اپنے جھوٹ اور چالوں سے بے وقوف بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹا، منافق، فارن ایجنٹ ہے جس نے پورے ملک کی معیشت کے ساتھ کھلواڑ کیا، چار سالوں میں لوگوں سے روزگار چھینا، کشمیر کا سودا کیا اور فارن پالیسی کے ساتھ کھیلا۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جیب بھرو تحریک کا علمبردار تھا، اب وہ جیل بھرو تحریک کے جھوٹے اور جعلی نعرے لگا رہا ہے۔ یہ شخص چار سال جیب بھرو تحریک کا کام کرتا رہا، اقتدار کی چالیں چلتا رہا، یہ بتائے کہ وہ پانچ ایم این ایز کون تھے جنہیں خریدنے کی کوشش کی گئی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمتیں 1000 تک پہنچنے کا خدشہ ،











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں