menu icon

چیئرمین تحریک انصاف عمران کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ، اس دفعہ ہارس ٹریڈنگ کرتے ہوئے

اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، عمران خان کی مبینہ گفتگو کی ایک اور آڈیو لیک ہو گئی
web desk dharti ویب ڈیسک


پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے سے متعلق مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آگئی، اس آڈیو میں عمران خان چالیں چلنے کا ذکر کر رہے ہیں۔

سامنے آنے والی اس تازہ آڈیو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آپ کی بڑی غلط فہمی ہو گئی ہے کہ جناب اب نمبر گیم پوری ہو گئی ہے، یہ نمبر ایسا ہے نہیں، ایسا مت سوچیں کہ سب ختم ہو گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا آڈیو میں کہنا ہے کہ اب سے لے کر 48 گھنٹے is a long long time، اس میں بڑی چیزیں ہو رہی ہیں، میں اپنی طرف سے کئی چالیں چل رہا ہوں، جو ہم پبلک نہیں کر سکتے۔

آڈیو میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 5 تو میں خرید رہا ہوں، میرے پاس ہیں 5، میں نے میسج دینا ہے کہ وہ جو 5 ہیں نا وہ 5 بڑے اہم ہیں۔

انہوں نے اس آڈیو میں کہا ہے کہ اس کو کہیں کہ اگر وہ ہمیں 5 سیکیور کر دے نا وہ والا، 10 ہو جائیں گے تو یہ گیم ہمارے ہاتھ میں ہے۔

عمران خان کا آڈیو میں کہنا ہے کہ اس وقت قوم الارم ہوئی ہے، یعنی across the board لوگ چاہ رہے ہیں کہ کسی طرح ہم جیت جائیں، تو اس میں کوئی فکر نہ کریں کہ یہ ٹھیک ہے یا غلط ہے۔

لیک ہونے والی نئی آڈیو میں چیئرمین پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی حربہ ہو، ایک ایک بھی کوئی اگر توڑ دیتا ہے تو اس سے بھی بڑا فرق پڑے گا

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں