ڈیلی دھرتی (ویب ڈیسک)چکوال تھانہ ٹمن کے علاقہ پھاتھڑ میں دوہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ۔چکوال پولیس کے مطابق سجاد شاہ اور محبوب شاہ دونوں سگے بھائی فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہوگئے جبکہ 02 اشخاص امیر شاہ اور ذوالقرنین شاہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے
پولیس ذرائع کے مطابق مظہر احمد گوندل SDPO تلہ گنگ سرکل اور طارق محمود SHO تھانہ ٹمن بھاری پولیس فورس کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیمز کو بغرض حصول شواہدات بلوالیا گیا ہے دونوں لاشوں کو پولیس تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے THQ ہسپتال تلہ گنگ بھجوا دیا گیا ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے THQ ہسپتال تلہ گنگ روانہ کردیا گیا
کامران نواز پنجوتھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے واقعہ کی اطلاع پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مظہر احمد گوندل SDPO تلہ گنگ سرکل اور طارق محمود SHO تھانہ ٹمن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،
ڈی پی او چکوال نے میڈیا کو بتایا کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے تمام تر تکنیکی وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انشاء اللہ جلد ہی گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائیگا
پولیس کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق وجہ قتل غیرت ہے
ذرائع کے مطابق ڈھائی ماہ قبل محبوب شاہ کے بیٹے حیدر شاہ نے پھاتھڑ کی دوشیزہ کو اغوا کر کے شادی رچا لی تھی، جس پر دوشیزہ کا والد اپنے اہل خانہ سمیت پھاتھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، چند روز پہلے نوبیاہتا دلہن کی موت واقع ہوگئی جس پر دلہن کی ماں نے بیٹی کی موت کو قتل قرار دیکر عدالت میں قبر کشائی کی درخواست دائر کر دی جو خارج کر دی گئی، سسرالیوں نے نوبیاہتا دلہن کی موت بھنڈی کھانے ہیضہ ہونے سے قرار دی، حیدر شاہ کا والد اور چچا کو آج قتل کر دیا گیا