menu icon

عالمی شہرت یافتہ ریسلر 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

ٹوکیو(ڈیلی دھرتی) جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ریسلر اینوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال
web desk dharti ویب ڈیسک


ٹوکیو(ڈیلی دھرتی) جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ریسلر اینوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہےکہ اینوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔

اینوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979 میں پاکستانی جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے تھے، اینوکی نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی، اینوکی پاک بھارت امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

اینوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے، وہ جیو نیوز کے تعاون سے پاکستان آنے کی خواہش رکھتے تھے اور انہوں نے جیو نیوز کے ناظرین کے لیے پیغام بھی رکارڈ کرایا تھا۔اینوکی نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی دلوائی تھی اور انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جب کہ اینوکی کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں