menu icon

18سال کی تھی جب والد اغوا ہوئے اور اب تک لاپتہ ہیں، ماڈل مُشک کلیم کا انکشاف

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی نامور  ماڈل مشک کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو اغوا کیا گیا تھا جو اب تک گھر واپس
web desk dharti ویب ڈیسک
model mushk kaleem


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) پاکستان کی نامور  ماڈل مشک کلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کو اغوا کیا گیا تھا جو اب تک گھر واپس نہیں آئے ہیں۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر مشک کلیم کے ویب شو کو دیے گئے ایک پرانے انٹرویو کا  کلپ وائرل ہے جس میں  ماڈل سے ان کے والدین سے متعلق میزبان عفت عمر نے سوال کیا۔

جواب میں مشک نے بتایا کہ ‘ہم چار بہن بھائی ہیں اور ہم نے 2013 میں اپنے والد کو کھو دیا تھا، انہیں نائیجیریا سے اغوا کیا گیا تھا اور وہ اب تک واپس نہیں آئے’۔

مشک کلیم نے بتایا کہ ‘اب ان کے والد کو فیملی سے بچھڑے 9 برس ہو چکے ہیں جن کی اب تک کوئی خیر خبر نہیں ملی’۔

انہوں نے کہا ‘میرا ماننا ہے کہ انسان کو ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے، جب یہ ہوا میرا بڑا بھائی 19 سال کا تھا اور دو چھوٹے بھائی کافی کم عمر تھے، اس وقت مجھے اندازہ ہوا کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، آپ کو ہر وقت ہر صورتحال کے لیے تیار  رہنا چاہیے’۔

ماڈل نے کہا کہ ‘اس سب کے بعد میری والدہ نے بہت ہمت دکھائی اور میں ان ہی سے متاثر ہوئی، انہوں نے خود ہی ہم چاروں کی پرورش کی، ہمیں پڑھایا، والد کے جانے کے بعد میری امی پتھر کی دیوار بن کر ہمارے سامنے کھڑی ہوئیں’۔

مشک کلیم کے مطابق ان کی والدہ نے کوئی نوکری نہیں کی کیونکہ ان کے والد کی اچھی جاب تھی جس کے باعث ان کے پاس ایک اچھی سیونگ تھی۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پاکستان کو جیت کے لئے کتنے رنز کا ہدف مل گیا ؟











تجارت

ڈالر کی بریکیں فیل ، قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟











دلچسپ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہمسایہ ملک میں دھوم مچانے کو تیار












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں