menu icon

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے نئے قانون بنا دیئے

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں ایک بار پھر ترامیم کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔ تفصیل
web desk dharti ویب ڈیسک
icc


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں ایک بار پھر ترامیم کا اعلان کیا ہے جن کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

تفصیل کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے کی جانے والی نئی ترامیم میں کریز پر آنے والا نیا بیٹر اب اسٹرائیکر اینڈ پر گیند کا سامنا کرے گا جب کہ گزشتہ قانون میں نیا بیٹر کیچ کی صورت میں کریز کراس ہونے پر بولنگ اینڈ پر جاتا تھا۔

آئی سی سی نے اب گیند پر تھوک لگانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ اس سے قبل کووڈ 19 کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے کی عارضی پابندی عائد کی گئی تھی جس کو اب مستقل کردیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق نئے بیٹسمین کے گراؤنڈ مٰں آنے کا وقت بھی کم کردیا گیا ہے جس کے مطابق اب نیا آنے والا بیٹر اگر 2 منٹ میں کریز پر نہیں پہنچا تو ٹائم آؤٹ ہوجائے گا اس سے قبل یہ وقت تین منٹ پر محیط تھا جب کہ ٹی ٹوئنٹی میں بیٹر کو صرف 90 سیکنڈ یعنی ڈیڑھ منٹ میں کریز پر پہنچنا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کھیل میں جدت لانے اور کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے کرکٹ قوانین میں تبدیلیاں کرتا رہتا ہے۔

دو سال قبل آئی سی سی نے کورونا وائرس کے پیش نظر کھلاڑیوں کی صحت اور کھیل کو محفوظ بنانے کے لیے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی تھیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں