menu icon

انجیلینا جولی ایک بار پھر سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آئیں گی

ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی  سفیر  انجیلینا جولی ایک مرتبہ
web desk dharti ویب ڈیسک
angelina jolie pakistan


ڈیلی دھرتی ( ویب ڈیسک ) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی  سفیر  انجیلینا جولی ایک مرتبہ پھر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)  کے مطابق انجیلینا جولی پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین کی مشکلات کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔

اپنے دورے میں امریکی اداکارہ بے گھر لوگوں اور افغان پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی مقامی تنظیموں کا بھی دورہ کریں گی جس میں وہ موسمیاتی تبدیلیوں اور نقل مکانی کے حوالے سے بات کریں گی۔

تاہم انجیلینا جولی کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں سمیت شیڈول کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انجیلینا جولی دو مرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکی ہیں، سب سے پہلے وہ 2005 میں آنے والے زلزلے کے بعد متاثرین سے ملنے پاکستان پہنچی تھیں۔

اس کے بعد  وہ 2010 کے سیلاب متاثرین کا احوال جاننے اور ان کی مدد کرنے بھی پاکستان آچکی ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان بھر میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے تقریباً  33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں