menu icon

پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے یونان میں مقیم پاکستانی اشراق نذیر کا انوکھا انداز، جان کر آپ کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا

پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان جذبہ حب الوطنی سے سرشار نظر آتے ہیں۔ ایسے
web desk dharti ویب ڈیسک


پاکستانی نوجوان دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان جذبہ حب الوطنی سے سرشار نظر آتے ہیں۔ ایسے ہی یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے انوکھا انداز اپنایا ہے۔

ڈیلی دھرتی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے پاکستان کا 75 واں جشن آزادی منانے کا منفرد انداز اپناتے ہوئے بحر ایجین کے نیلے پانیوں میں 75 میٹر گہرائی میں جا کر 75 منٹ سبز ہلالی پرچم لہرا کر منفرد انداز سے ڈائمنڈ جوبلی کو منایا۔

اشراق نذیر یونان کے بحیرہ ایجیئن میں 75 میٹر گہرائی میں سب ہلالی پرچم لہراتے ہوئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

واضح رہے کہ اشراق نذیر یورپ میں مقیم واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ ان کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو یہ بتانا بھی مقصود تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے پاکستانی شہداء کو خراج تحسین بھی پیش کرنا تھا۔

یاد رہے کہ شراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی یورپ کی فضاؤں میں پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

اشراق نذیر ماضی میں بھی سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کے لیے منفرد کارہائے نمایاں سر انجام دیتے رہے ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

نسیم شاہ کا علاج بورڈ کیلئے درد سر، نمونیا کے بعد ایک اور بیماری کی تشخیص











تجارت

آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کتنی کم ہوں گے، تفصیل سامنے آ گئی











دلچسپ

پاکستان کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔۔












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں