آج کا دن کیسا رہے گا
آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ برج حمل (21 مارچ تا 21

ویب ڈیسک
آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
برج حمل (21 مارچ تا 21 اپریل)
چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ کرنے سے پرہیز کیجیے۔ ایسے افراد کو فائدہ ہو گا جو بیرون ملک مقیم ہیں۔
ثور (22 اپریل تا 20 مئی)
اپنے پارٹنر سے محتاط رہیں۔ان کی ذاتی دلچسپی بزنس میں ہونا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
جوزہ (21 مئی تا 21 جون)
اپنے آپ کو قابو میں رکھیں، اور جذباتی غلطیوں سے بچیں۔
سرطان (22 جون 23 جولائی)
اپنے معاملات میں تیزی اور جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔ آپ کو لگتا ہے کہ جیسے آپ ہیں ویسے ہی سب ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
اسد (24 جولائی تا 23 اگست)
اگر آپ مشترکہ کاروبار کر رہے ہیں تو اپنے پارٹنر پر زیادہ دباؤ نہ ڈالیں۔ ہر وقت کی سختی اس کو آپ سے برگشتہ کر سکتی ہے۔
سنبلہ (24 اگست تا 24 ستمبر)
آج آپ کے مزاج میں گرمی کا عنصر کچھ زیادہ ہی رہے گا۔ لیکن کسی سے بھی لڑائی یا دنگا فساد نہ کریں، ورنہ جسمانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
میزان (24 ستمبر تا 23 اکتوبر)
معصوم لوگوں کا دل نہ دکھایا کریں۔ مظلوم کی آہ عرش ہلا دیتی ہے۔ رویوں میں اعتدال لائیں۔
عقرب (24 اکتوبر تا 22 نومبر)
ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے سے کچھ نہیں ہو گا۔ زندگی کے مواقع کو ضائع نہ کریں۔ سفر کا ارادہ ہے تو اسے فی الحال ترک کر دیں۔
قوس (23 نومبر تا 22 دسمبر)
جذبات فیصلے کرتے وقت محتاط رہیں۔ حاسدین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن پریشان نہ ہوں۔کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا جب تک اللہ نہ چاہے۔
جدی (23 دسمبر تا 20 جنوری)
اپنی شریک حیات سے مشورہ لے لیا کریں۔ نہ صرف بہتر مشورے کی توقع ہے بلکہ اس سے آپسی تعلقات بھی مزید بہتر ہوں گے۔اپنی رقم کی حفاظت کریں۔ چوری کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔
دلو (21 جنوری تا 19 فروری)
سفر پر جانے کا شوق پورا کریں۔ لانگ ڈرائیو کا موڈ بنے تو ضرورکریں۔ مقدمہ بازی سے بچیں۔
حوت (20 فروری تا 20 مارچ)
ملازمت میں اچھی نوید ملے گی۔ امپورٹ ایکسپورٹ کا کاروبار کرنے والوں کو اچھی آمدن ہو گی۔