ستاروں کی روشنی میں آج کا دن کیسارہے گا؟
آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔ برج حمل (21 مارچ تا 21

ویب ڈیسک
آئیے جانتے ہیں ماہرینِ علم نجوم کی رائے میں آپ کے لیے آج کا دن کیسا رہے گا؟ آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں۔
برج حمل (21 مارچ تا 21 اپریل)
مالی حوالے سے صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ آج کا دن آپ کے لیے کافی بہتر رہے گا۔ آپ جلد اپنے مقصد کو حاصل کر لیں گے۔
ثور (22 اپریل تا 20 مئی)
اپنے غصے پر قابو پائیں۔ غصے کی وجہ سے آپ کو ماضی میں مسائل کا سامنا رہا ہے۔ اور اب نقصان پہنچنے کا احتمال ہے۔ نوکری کے حوالے سے بہتری کی امید ہے۔
جوزہ (21 مئی تا 21 جون)
اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ گھر میں تبدیلی کے اشارے مل رہے ہیں۔ بیماری کی صورت میں پرہیز کریں اور صدقہ دیں۔ ادویات وغیرہ سے بہتر پرہیز ہے۔
سرطان (22 جون 23 جولائی)
ماضی میں جو کچھ ہوا اس کی معافی مانگیں آئندہ کے لیے بہتر کرنے کی ٹھان لیں۔ اپنی غلطیوں کو ٹھیک کریں۔ آج آپ کو اچھی خبر مل سکتی ہے،۔ لیکن اپنے اندر کے انسان کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اسد (24 جولائی تا 23 اگست)
آج آپ کا دل بوجھل رہے گا۔ طرح طرح کے واہمےستائیں گے۔ گھر میں محفل وغیرہ کروائیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔
سنبلہ (24 اگست تا 24 ستمبر)
اولاد کے حوالے سے اچھا فیصلہ لیں گے۔ گھر میں جاری کشیدگی میں کسی قدر کمی آئے گی۔ اچھی خبر کے لیے تیار رہیں۔
میزان (24 ستمبر تا 23 اکتوبر)
آج کا دن آپ کے لیے اچھا ثابت ہونے والا ہے۔ خوشخبری ملے گی۔امید ہے آج آپ کو مالی منفعت بھی حاصل ہو۔
عقرب (24 اکتوبر تا 22 نومبر)
جن لوگوں نے آپ کو مشکلات میں ڈالا پھر بھی آپ ان کی طرف رجوع کرتے ہیں؟ آپ اپنے آپ کو ان سے دور رکھیں۔ کوئی مشورہ دے تو اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔
قوس (23 نومبر تا 22 دسمبر)
پریشان نہ ہوں۔ اپنے معاملات اللہ کی سپرد کر دیں۔ اسی سے طلب کریں۔ ذکر جاری رکھیں۔ وقت آپ کے حق میں بدل جائے گا۔
جدی (23 دسمبر تا 20 جنوری)
غیب سے آپ کے لیے جو ملے وہی آپ کے لیے سب سے بہترین ہے۔جلد ہی وہ وقت آنے والا ہے۔
دلو (21 جنوری تا 19 فروری)
ماضی کو بھلائیں۔ آگے بڑھیں۔ ماضی کو سوچ سوچ کر کب تک پریشان ہوتے رہیں گے۔ بڑی فیصلے لینے کا وقت ہے۔ ہو سکے تو استخارہ کر لیں۔
حوت (20 فروری تا 20 مارچ)
مالی حالات بدل رہے ہیں۔ آپ تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ پریشانی کا وقت ٹل رہا ہے۔