menu icon

پاکستانی جاسوسہ کو میزائل ٹیکنالوجی کی معلومات دینے والا بھارتی انجینئر گرفتار کر لیا گیا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے انجینئر ملیکا رجن ریڈی کو پاکستانی جاسوسہ کو حساس معلومات دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیکا
web desk dharti ویب ڈیسک


بھارتی ریاست تلنگانہ کے انجینئر ملیکا رجن ریڈی کو پاکستانی جاسوسہ کو حساس معلومات دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملیکا رجن ریڈی انڈیا کی ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی ڈویلپمنٹ لیبارٹری میں بطور انجنئیر کام کر رہے تھے۔ انہوں نے اس کا تذکرہ اپنی فیسبک پروفائل پر بھی کیا۔ جس کے بعد ان سے ایک خاتون نے رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ برطانیہ کے دفاعی جریدے میں کام کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملیکا رجن ریڈی اور خاتون کے درمیان بات چیت ہوتی رہی۔ اور بعد ازاں خاتون کی جانب سے شادی کے وعدے پر بھارتی انجینئر نے انڈین بیلیسٹک میزائل کی ٹیکنالوجی سے متعلقہ تمام معلومات خاتون کو مہیا کر دیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق چونکہ ملیکا رجن ریڈی لیبارٹری کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں کام کرتے تھے اس لیے بھارت کے بین البر اعظمی بیلیسٹک میزائل اور آبدوز سے مار کرنے والے میزائل کی ٹیکنالوجی کے متعلق جانتے تھے۔ اور انہوں نے مبینہ طور پر تمام معلومات پاکستانی جاسوسہ کو فراہم کر دیں۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

ڈالر کو پر لگ گئے ، قیمت میں مزید اضافہ











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں