menu icon

دعا زہرہ کے انٹرویو کے وقت جام شریں کی بوتل کیوں رکھی، یوٹیوبر نے بتا دیا

دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا انٹرویو کرنے والی زنیرہ ماہم نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے انٹرویو کے دوران جام شیریں کی بوتل رکھنے کے
web desk dharti ویب ڈیسک


دعا زہرہ اور ان کے شوہر ظہیر احمد کا انٹرویو کرنے والی زنیرہ ماہم نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے انٹرویو کے دوران جام شیریں کی بوتل رکھنے کے لیے جام شیریں کمپنی سے کوئی پیسے نہیں لیے۔

یوٹیوبر زنیرہ ماہم کا کہنا تھا کہ انہوں نے جام شیریں کی تشہیر کے لیے کوئی پیسے نہیں لیے۔ نہ ہی انہوں نے یہ عمل کمپنی کی ایڈورٹائزنگ کے لیے کیا تھا۔ بلکہ وہ اپنے ایک دوست اینکر کو جام شیریں کہ کر چڑاتی ہیں۔ اسے چھیڑنے کے لیے ایسا بولا تھا۔

زنیرہ ماہم کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دعا زہرہ کا انٹرویو کر کے ان کے والدین کا دل نہیں دکھایا۔ بلکہ ان کی مدد کی ہے کہ وہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی بیٹی کس حال میں ہے تو انہوں نے ان کی مدد کی ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یوٹیوبر زنیرہ ماہم نے کراچی سے لاہور آ کر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ اور ان کے خاوند ظہیر احمد کا انٹرویو کیا تھا۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے دعا زہرہ سے پسندیدہ مشروب کا پوچھا تو ساتھ ہی اشارہ بھی کیا تھا کہ سامنے پڑی جام شیریں کو پسندیدہ قرار دیں۔ جس پر سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس ایشو کو ڈیلی پاکستان کے معروف ہوسٹ یاسر شامی نے بھی ہائی لائٹ کیا تھا۔

ادھر جام شیریں بنانے والی کمپنی قرشی نے بھی اس عمل پر حیرت کا اظہار کیا تھا اور وضاحت جاری کی تھی کہ انہوں نے یوٹیوبر کو کوئی پیسے نہیں دیے۔ بلکہ قرشی کی جانب سے یوٹیوبر زنیرہ ماہم کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں