menu icon

پاکستان نے امریکہ سے مدد طلب کر لی

پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کر لی۔ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی تمام تر
web desk dharti ویب ڈیسک


پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے لیے امریکہ سے مدد طلب کر لی۔

پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط تسلیم کیے جانے کے باوجود تاحال ادارے سے اسٹاف لیول معاہدہ بھی ممکن نہیں ہو پایا۔ جس کے بعد حکومت نے اس سلسلے میں امریکہ کی مدد طلب کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی اقتصادی وفد نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود معاہدہ نہ ہونے کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستانی وفد میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور مشیر خزانہ عائشہ غوث پاشا شامل تھیں۔


واضح رہے کہ ابھی تک حکومتی وفد کی جانب سے اس بارے میں کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ تاہم ڈیلی دھرتی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین قرضہ بحالی پروگرام کے لیے اب تک مزاکرات کے تین دور ہو چکے ہیں۔ تاہم ابھی تک آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ معاشی و مالیاتی پالیسی کے میمورنڈم کا اشتراک نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کس سطح پر پہنچ گیا ہے ؟











دلچسپ

عمران خان سے محبت کا انوکھا انداز ، متوالے نے کتنے فِٹ لمبا بلا تیارکرلیا ؟












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں