menu icon

یوٹیوب پر سب سے پہلی ویڈیو کون سی اپلوڈ ہوئی؟ دلچسپ انکشاف

یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی سب سے پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی۔ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اس وقت دنیا بھر کے میں مقبول ترین پلیٹ
web desk dharti ویب ڈیسک


یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی سب سے پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آ گئی۔

ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب اس وقت دنیا بھر کے میں مقبول ترین پلیٹ فارم کا درجہ رکھتا ہے۔ روزانہ لاکھوں کی تعداد میں ویڈیوز اپلوڈ ہوتی ہیں۔ 14 فروری 2005 سے لے کر اب تک اس ویب سائٹ پر کروڑوں ویڈیوز اپلوڈ ہو چکی ہیں۔

یوٹیوب شائقین کے لیے یقیناً یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہو گی کہ یوٹیوب پر اپلوڈ کی جانے والی سب سے پہلے ویڈیو دراصل ایک 18 سیکنڈز کی شارٹ ویڈیو تھی۔ یوں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ویڈیو شئیرنگ پلیٹ فارم اس وقت یوٹیوب شارٹس تک جو پہنچا ہے اس کی ابتداء بھی ایسی ہی ویڈیوز سے ہوئی تھی۔

یوٹیوب کے انسٹاگرام ہینڈل سے اس ویڈیو کو شئیر کیا گیا ہے۔ جس میں کیپشن دیا گیا ہے کہ کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والی سب سے پہلے ویڈیو تھی؟

واضح رہے کہ یہ ویڈیو یوٹیوب کے بانی جاوید کریم نے اپلوڈ کی تھی اور اس کا عنوان رکھا تھا “می ایٹ دا زو”۔ جاوید کریم، چاڈ ہیڈلے اور اسٹیو جین یوٹیوب کے مشترکہ بانی تھے۔ تاہم بعد میں اسے گوگل نے ایک ارب پینسٹھ کروڑ ڈالرز میں خرید لیا تھا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا روز،انگلش ٹیم پہلی اننگز میں کتنے رنز بنائے.؟











تجارت

گوگل پلے اسٹور کی سروسز پاکستان میں بند ہونگی یا نہیں ؟ فیصلہ ہوگیا











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں