menu icon

عامر لیاقت کی تدفین پر تنازع پیدا ہو گیا، بیوی اور بچے عدالت پہنچ گئے

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین پر پولیس اور عامر لیاقت کے اہل خانہ کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ کراچی پولیس نے عدالت
web desk dharti ویب ڈیسک


رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی نماز جنازہ اور تدفین پر پولیس اور عامر لیاقت کے اہل خانہ کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

کراچی پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا چاہتے ہیں تا کہ یہ پتہ لگایا جا سکے کہ عامر لیاقت نے خودکشی کی یا قتل کیا گیا۔ نیز ان کی موت کی طبعی وجوہات کا پتہ لگانا بھی ضروری ہے۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی پہلی بیوی اور بچے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔ جس پر پولیس نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ عدالت کا رخ کریں۔

ڈیلی دھرتی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عامر لیاقت کے صاحبزادے احمد نے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے کہ انہیں والد کی پوسٹ مارٹم کیے بغیر تدفین کرنے کی اجازت دی جائے۔


واضح رہے کہ عامر لیاقت کی میت چھیپا کے سرد خانے میں موجود ہے۔ آج جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کی جانی تھی۔ لیکن پولیس کی جانب سے سرد خانے کی انتظامیہ کو روکا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم کروائے بغیر میت ورثاء کے حوالے نہ کی جائے۔ اس لیے فی الوقت عامر لیاقت کی نماز جنازہ اور تدفین کا امکان نظر نہیں آ رہا۔

متعلقہ خبریں









مزید

کھیل

پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم کو چھوڑ دیا؟











تجارت

سستا تیل کہاں سے ملے گا ؟عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی











دلچسپ

” میرا دل یہ پُکارے آجا ” مسٹربین بھی اسی بُخار میں مبتلا












وڈیوز

وڈیوز

افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر قوم کے جذبات

وڈیوز

غربت اور بیماری میں بچوں کی پرورش کرتی باہمت خاتون

وڈیوز

ابھی نندن پرکلی کی مزاحیہ نظم


لاہور میں باپ کی بیٹی سے نکاح کی خواہش

فارن فنڈنگ کیس : خان صاحب انصاف کے لیے عوام میں نکل آئے

جشن آزادی پر محرم الحرام کے احترام میں کاروبار میں مندی کا رجحان

چیل گوشت کا صدقہ دینا حلال ہے یا حرام ؟

بجلی کے بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل گئیں

محبت کی شادی کا خوفناک انجام


مزید دیکھیں