پاکستان کی تاریخ اور پاکستان کی پہلی کابینہ کے بارے میں اہم معلومات جاننے کیلئے اس کو مکمل پڑھیں ۔ مورخہ 15 اگست 1947 بروز جمعۃ الوداع 27 رمضان المبارک پاکستان کی آزادی کا پہلادن تھا ۔
صبح نو بجے دارالحکومت کراچی میں دستور ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پہلی حکومت کے اراکین نے حلف اٹھائے ۔
بانی پاکستان قائد اعظم نے پہلے گورنر جنرل کے عہدہ کا حلف اٹھایا ۔ ان کا یہ حلف لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سر عبدالرشید نے لیا تھا۔
اکثر لوگ قائد اعظم کو ہی پاکستان کا پہلا وزیر اعظم سمجھتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کا پہلا وزیر اعظم کون تھا 15 اگست 1947 کو پاکستان کے پہلے وزیر اعظم کے عہدہ پر نوابزادہ لیاقت علی خان کو رکھا گیا تھا اس کے علاوہ ان کو اور بھی کچھ صدارتیں سونپی گئیں تھیں
پاکستان کا وزیر دفاع ، نوابزادہ لیاقت علی خان کو بنایا گیا تھا اس کے ساتھ ساتھ ان کو ہی پاکستان کا پہلا وزیر خارجہ ، وزیر دولت مشترکہ اور امور کشمیر بنایا گیا تھا ۔
مورخہ 27 دسمبر 1947 کو پاکستان کا وزیر خارجہ سر ظفر اللہ خاں کو بنایا گیا تھا۔
مورخہ 15 اگست 1947 کو پاکستان کا پہلا وزیر خزانہ ملک غلام محمد کو بنایا گیا تھا۔
پاکستان کا پہلا وزیر صنعت و تجارت مورخہ 15 اگست 1947 کو آئی آئی چندریگر کو بنایا گیا تھا ۔
پاکستان کا پہلا وزیر اطلاعات سردار عبدالرب نشتر کو بنایا گیا تھا ۔
پاکستان کا پہلا وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل کو بنایا گیا تھا ۔
پاکستان کا پہلا وزیر خوراک زراعت اور صحت کے عہدہ پر راجہ غضنفر علی خان کو فائز کیا گیا تھا۔
پاکستان کے پہلے وزیر داخلہ اور وزیر تعلیم کا نام جناب محترم فضل الرحمان تھا ۔